Urdu

Urdu
Multilingual Centre Bolzano

دفتر برائے دو لسانیت اور غیر ملکی زبانیں - اطالوی ثقافت کا سیکشن

سینٹرو ملٹیلنگو ڈی بوللزینو اور میڈیاٹیکا ملٹی لنگو ڈی میرانو

 

زبانوں اور ان کے ثقافتی دائرہ کار کا علم، شہریت کا ایک بے حد اہم وسیلہ ہے اور اطالوی سیکشن برائے ثقافت اس علم، خودمختار طور پر آموزش (سیکھنے) اور ثقافتی منصوبوں کو فروغ دیتا ہے جو اپنے دفتر برائے دو لسانیت اور غیر ملکی زبانوں کے ذریعہ اس مقصد کے حصول میں مصروف عمل ہے۔ اس لحاظ سے، پورے علاقے اور اس کے تمام شہریوں کو وسیع تر مواقع کی پیشکش کے لئے، دفتر ہذا، تمام امور کی سب سے زیادہ نمائندہ زبانوں کے تراجم کی مدد سے بولزینو صوبے میں موجود دو لسانی میڈیا لائبریریوں پر معلومات کے سلسلے مں رسائی میں سہولت بہم پہنچا رہا ہے۔

 

سینٹرو ملٹی لنگو اور اور میڈیاٹیکا ملٹی لنگو مفت میں استعمال کرنے والی عوامی سہولیات ہیں جو صارفین کے لئے روایتی اور کثیر میڈیا دونوں وسائل کو خود مختار طور پر زبان سیکھنے کے ساتھ دستیاب کرتی ہیں۔

 

مواد جو کہ 20 سے زیادہ زبانوں میں ہے اور ہر عمر کے لئے موزوں ہے کی 'زبان کے جزائر' میں تشکیل بندی کی گئی ہے اور انہیں لیول اور مہارت (تحریری، سننے، پڑھنے اور بولنے) میں تقسیم گیا گیا ہے۔

وہ سیکشن یا حصے جو لسانی سند پر توجہ مرکوز کرتے ہیں خصوصی طور پر بڑے و وسیع ہیں اور بہت ساری زبانوں بشمول زبان کے ٹیسٹ لینے والے نئے شہریوں کے لئے اطالوی زبان سیکھنے کا احاطہ کرتے ہیں۔

 

مواد کو رجسٹریشن پر ادھار لیا جا سکتا ہے یا براہ راست لائبریری میں مشاورت کی جا سکتی ہے جہاں پر ایسا کرنا آرام دہ ہو، پڑھنے اور سننے کے امور کو کمپیوٹرز کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے جہاں پر صارف زبان سیکھنے کے سلسلے میں آن لائن وسائل کے انتخاب کی مشق کر سکتے ہیں۔

انگریزی میں مزید معلومات:

www.provincia.bz.it/multilingualcentre

www.provincia.bz.it/multimedialanguagecentre

ٹیوٹرنگ سروس

ٹیوٹرنگ ذاتی نوعیت کی مفت مشاورتی خدمات پر مشتمل ہے جو خود مختار زبان سیکھنے بشمول زبان کی سند یا دو لسانی امتحان مقاصد میں مدد فراہم کرتی ہے۔ سیشن آدھے گھنٹے تک جاری رہتے ہیں اور انفرادی ہوتے ہیں۔ یہ اطالوی، جرمن، انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبانوں کے لئے دستیاب ہیں۔ ٹیوٹرز دستیاب مواقع اور وسائل کا ایک جائزہ پیش کرتے ہیں جن کے ساتھ مختلف زبان کی مہارتوں کی مشق کی جا سکتی ہے تاکہ متعلمین یا سیکھنے والے اپنے مطالعہ کے راستہ، امور قابلیت اور مخصوص اہداف پر غور کرنے میں مدد حاصل کر سکیں۔

تقرریاں فون کے ذریعے یا مراکز میں براہ راست کرائی جا سکتی ہیں۔

انگریزی میں مزید معلومات www.provincia.bz.it/language-learning-advice

حوالہ جات

ریفرنسز عملے کے کوالیفائیڈ اراکین ہیں جو سیکھنے والوں کو اپنی زبان کی ترجیحات، ضروریات اور اہداف کے لئے موزوں ترین مواد کی نشاندہی کرنے اور مراکز کی طرف سے پیش کردہ خدمات اور اقدامات پر معلومات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

زبان سیکھنے کے لئے آن لائن مطالعہ کا مواد۔

مزید برآں ادھار کیلئے دستیاب روایتی کاغذی مواد کے علاوہ، مراکز کے ویب صفحات بھی مفت آن لائن وسائل کا ایک مجموعہ دستیاب کرتے ہیں حسے زبان ارو مندرجات کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہوتا ہے جن میں کسی خاص یوٹیوب چینل میں جعم کردہ گرائمر کی مشقیں، بچوں کے لئے سائٹیں، زبان کی ایپس، پوڈکاسٹ اور ویڈیوز شامل ہیں۔

رجسٹرڈ صارفین پانچ زبانوں اور مختلف لیولز میں آن لائن کورسز کے ساتھ ایک پلیٹ فارم تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن میں سے ہر ایک بہت سی سرگرمیاں اور خود-اصلاح کے لئے جوابی کلیدوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

انگریزی میں مزید معلومات:
www.provincia.bz.it/languages/online-resources

www.sillabi.com/en

کڈز کارنر

دونوں مراکز میں بچوں کے تفریحی طریقوں سے سیکھ سکنے کیلئے جگہیں شامل ہیں۔ کڈز کارنر میں بچے کارٹون دیکھ سکتے ہیں، گانے اور پریوں کی کہانیاں سن سکتے ہیں اور مختلف زبانوں کے وسیع سلسلہ میں بچوں کی خوبصورت کتابوں کو دیکھ سکتے ہیں۔

انگریزی میں مزید معلومات:www.provincia.bz.it/early-language-learning

 

گفتگو کے مواقع

غیر ملکی زبان میں گفتگو کے مشق کرنے کے مختلف طریقے ہیں: مکالمہ کلب (Conversation Club) اور کیفے ڈیلی زبان (Caffè delle lingue) بات چیت کو چلانے اور ہر شخص کو بے ساختہ اور فطری انداز میں شامل کرنے کے لئے ماڈریٹر کے ساتھ خوشگوار، غیر رسمی انداز میں غیر ملکی زبان میں بات کرنے کا موقع ہے۔

سنیما پہل کاری میں زبانیں، ایک ماڈریٹر کے ذریعہ متعارف کروائی گئی اصل زبان میں فلمیں پیش کرتی ہیں جو فلم کی زبان میں اس کی جانب سے اجاگر کردہ موضوعات پر مباحثوں کا دروازہ کھوتی ہیں۔

زبان کے رضاکار ایک مقامی مقرر کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون انداز میں جرمن اور اطالوی زبان میں گفتگو کے مواقع پیش کرتے ہیں جو 10 گھنٹے کا وقت دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

انگریزی میں مزید معلومات www.provincia.bz.it/letstalk

 

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ایونٹس

بیرون ملک کسی زبان کے عمیق و طویل لسانی کورس میں شرکت کے خواہاں افراد طلباء اور بڑوں کے لئے مختلف اختیارات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے سینٹرز میں ایک سیشن کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

روابط:

 

سینٹرو ملٹی لنگو (Centro Multilingue)

Centro Trevi – TreviLab

Via Cappuccini 28 39100 Bolzano

300789 0471 39+ centromultilingue@provincia.bz.it

 

کثیر لسانی میڈیا لائبریری (Mediateca Multilingue)

Piazza della Rena 10 39012 Merano

252264 0473 39+ mediatecamerano@provincia.bz.it

دیگر مفید معلومات:

زبان کے کورسز، امتحانات اور مطالعاتی مواد (انگریزی میں)

خود مختار زبان کی تعلیم (انگریزی میں)

پروجیکٹس (انگریزی میں)